سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں۔
پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ سابق وزیر اعظم کے بنیادی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو قانون کے تحت میسر حقوق فراہم کیے جائیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم سے قانونی مشاورت اور معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔