• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ناظم آباد میں ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی کے مطابق سڑک کے کنارے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور ان سے لوٹ مار کی۔

ملزمان نے شہریوں سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی جس کے بعد وہ باآسانی فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسٹریٹ کرائم اور ہوٹلوں پر بیٹھے شہریوں کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید