لندن(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنی پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ ’بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔‘لندن میں نواز شریف نے جیو نیوز سے مختصر گفتگو کی۔ نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ نواز شریف نے صحافی کوجواب دیا کہ جیسے آپ دیکھتے ہیں نئی حکومت کو ۔ صحافی نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ ’بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔