سپریم کورٹ نے کراچی کے نالہ متاثر ین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وزیراعلیٰ کی پیشی اور یقین دہانی کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا۔
دوران سماعت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 6 ہزار 9 سو 32 متاثریں کے چیکس 7 دن میں تیار ہوجائیں گے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ متاثرین کو ایک ماہ میں بقیہ چیکس کمشنر کراچی کی سربراہی میں ادا کریں۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو چیکس کی تقسیم منصفانہ بنانے کی ہدایت کی۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تو جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہیں ابھی ختم نہیں کر رہے عملدرآمد نہ ہوا تو پھر، یہ سیاسی آدمی ہیں انہیں پروجیکشن ملے گا۔