• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی----فائل فوٹو
بلوچستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی----فائل فوٹو

بلوچستان کی نگراں کابینہ تشکیل نہ پاسکی، نگراں کابینہ کا ایک سے دو روز میں تشکیل پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کی نگراں کابینہ 10 سے 12 اراکین پر مشتمل ہو گی۔

نگراں کابینہ میں زیادہ تر غیرجانبدار شخصیات کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تشکیل پانے کے بعد نگراں کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے جمعے کو حلف اٹھایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید