• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی تلاوت کرتے ویڈیو توجہ کا مرکز


سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز نے تلاوت کلامِ پاک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں خوبصورت آواز میں سورة الرحمٰن کی تلاوت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ زید حسین نواز آج اپنی دلہنیا کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔

اس سے قبل ان کی نکاح اور رسم حنا کی تقریبات جاتی امرا میں 25 دسمبر کو ہوئی تھیں، جس میں 500 مہمان مدعو تھے۔

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز  کا نکاح سابق وزیر اعظم کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ ان کی رسم حنا کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے پرفارمنس پیش کی تھی۔

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

شادی کی مختلف تقریبات میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سے مہمان مدعو ہیں۔

شادی میں شرکت کے لیےحسین نواز، ان کی فیملی اور ان کی بہن عاصمہ نواز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مہمانوں کی سیکیورٹی کا انتظام پنجاب پولیس کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں رائے ونڈ میں جاتی امرا جانے والے راستوں کو قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔

شادی کے سلسلے میں منعقد مختلف تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف اور دلہا و دلہن کے خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ تقریب میں مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف سمیت کچھ پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

نکاح اور رسمِ حنا میں مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی، جبکہ  ان کا ولیمہ 29 دسمبر کو لاہور کے جاتی امرا میں ہوگا، ولیمے میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔