• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ رواں سال سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔

اُنہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں سردی بڑھ سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید