صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں۔
صدر مملکت کے سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط بھیج دیا۔
ایوان صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کا سیکریٹری تعینات کیا جائے، وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔