• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے چناب کی سطح میں اضافہ


دائیں جانب دریاے چناب جبکہ بائیں بھارت کا بگلیہار ڈیم—فائل فوٹوز
دائیں جانب دریاے چناب جبکہ بائیں بھارت کا بگلیہار ڈیم—فائل فوٹوز

بھارت کے بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ انہار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 40710 کیوسک ہے اور اخراج 23810 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ انہار نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مئی کو بگلیہار ڈیم سے دریائے چناب کا پانی روک دیا تھا۔

پانی کے شدید دباؤ کے باعث بھارت کو گزشتہ روز بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنا پڑا تھا۔

قومی خبریں سے مزید