• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر لفٹ حادثہ: صورتحال خطرناک ہو رہی ہے، تحصیل چیئرمین غلام اللّٰہ

بٹگرام کی تحصیل الائی کے چیئرمین مولانا غلام اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرلفٹ معاملے میں اب صورت حال خطرناک ہورہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مولانا غلام اللّٰہ نے کہا کہ پہلی کوشش میں ہیلی کاپٹر کامیاب نہ ہوسکا، اب صورتحال خطرناک ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تار کی لمبائی اور گہرائی بہت زیادہ ہے، اس لیے بھی کامیابی نہیں ہو رہی، ہیلی کاپٹر کو ہوا میں کھڑا کیا، کمانڈو کو اتارا، لیکن رسی ہوا سے جھول کھاتی ہے تو اندر بچے چیختے، چلاتے ہیں۔

تحصیل چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر سے کمانڈو دو تین بار رسی سے اتر چکا ہے لیکن چیئرلفٹ کے قریب نہ جاسکا، اطلاع کے مطابق کچھ بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فضا میں کھڑا ہوجائے تو آپریشن آسان ہوجائے گا، علاقے میں اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ممکن نہیں ہوگا۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیم کےلیے اندھیر میں آپریشن مکمل کرنا نہایت ہی مشکل ہدف ہے۔

ڈائرکٹر جنرل ( ڈی جی) ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ اگر انہیں بلایا جاتا ہے تو وہ مدد کےلیے تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید