کراچی کا تاریخی نیٹیو جیٹی پل بھی لوہا چوری کرنے والوں کے نشانے پر آگیا۔
چور پُل کے اطراف لگے کئی جنگلے کاٹ کر لے گئے، جس کے باعث وہاں حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔
نیٹو جیٹی پر جگہ جگہ حفاظتی ریلنگز پچھلے کئی مہینوں سے غائب ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پل کی حالت زار دیکھ کر انتظامیہ اب تک نہیں جاگی اور کئی ماہ سے غائب جنگلے واپس نہ لگا سکی، عوام کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریلنگ لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔