نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں بہتر لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے نگراں حکومت کوشاں ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکوں پر مشکل حالات آتے رہے ہیں، 1970ء میں اسرائیل میں افراط زر ہزار فیصد بڑھی تھی، دنیا نے معدنی وسائل سے اپنی معیشت کو ٹھیک کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سرمایہ کاری کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس وقت کام صرف تسلیاں دینا نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافے کے ذمہ داران کا تعین تو ہوگا سو ہوگا، سوال یہ ہے کہ آج ان بجلی بلوں کے مسئلے کا حل کیا ہے ؟
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ٹیکسوں کا ناہموار نظام بھی اس مسئلے کی نشاندہی کررہا ہے ، کسی نے ٹیکس کے اس ناہموار نظام کی توجہ ہی نہیں دی۔