• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایسی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے جو پہلے ہی عائد ہیں: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی---فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی---فائل فوٹو

 ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے منصوبے کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے اس پر طنز کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی پالیسی کا کوئی جواز نہیں، کیونکہ امریکا ایسی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے جو پہلے ہی عائد ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی نام نہاد ’اتحادی مہم‘ کی کامیابی ثابت کرنے کے لیے بحرین سے رجوع کر رہا ہے، حالانکہ بحرین اور ایران کے درمیان کوئی قابلِ ذکر معاشی لین دین موجود نہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بحرینی وزیرِ خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران پر مالی دباؤ برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید