• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شکاریوں نے 14 فُٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑ کر مار ڈالا

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

امریکا کی ریاست میسیسپی میں شکاریوں نے 14 فُٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑ کر مار ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی طرف سے ان شکاریوں کے گروپ کو جانوروں کو پکڑنے اور ان کے شکار کی اجازت حاصل ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ امریکا کی ریاست میسیسپی میں پکڑا گیا سب سے بڑا مگرمچھ تھا جس کا وزن 364 کلوگرام تھا جبکہ اس کی لمبائی 14 فُٹ 3 انچ تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مگرمچھ کو پکڑنے والے مقامی شہریوں کی اس ٹیم میں چاروں مرد شامل تھے جن کی اس کو پکڑنے کی کوشش ہفتے کی رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک جاری رہی۔

مگرمچھ کو پکڑنے والی ٹیم میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم جسے پکڑ رہے ہیں وہ اتنا بڑا ہوگا، مگرمچھ نے ہمارے ساتھ کئی مرتبہ مزاحمت بھی کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید