• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں اضافہ 23-2022ء کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔

درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

جولائی تا ستمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023ء میں کی جائیں۔

حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے۔

اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔

نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید