میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے ملک میں 2025 میں انتخابات کرانے کا امکان ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ 36 جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
سیاسی جماعت کے عہدیدار کے مطابق اگلے سال مردم شماری کے عمل کی وجہ سے 2024 میں الیکشن ممکن نہیں، انتخابات 2025 کے شروع میں ہوجائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 جماعتوں کو ملک بھر میں اور 29 کو علاقائی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں فروری 2021 کے دوران فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس سے ملک میں جاری دس سالہ جمہوری دورِ حکومت ختم ہوگیا۔