نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا تھا، جس کے بعد اس حادثے کی لپیٹ میں درجنوں گاڑیاں بھی آگئیں۔
نائیجیرین روڈ سیفٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے پہلے بھی نائیجیریا کے شمال میں ٹینکر حادثے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔