امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کے لیے اپنی فوج کو ہدایات جاری کردیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے یہ بم اسرائیل کو دے دیے ہیں، جن کی قیمت اسرائیل نے ادا کی ہوئی تھی۔
اس سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو اِن بموں کی فراہمی روک دی تھی، کیونکہ ان بموں کے استعمال سے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا امکان بڑھ جانے کا امکان تھا۔
یہ 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہزاروں اس قسم کے بم دیے تھے لیکن بعد میں اِن کی ایک کھیپ روک لی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ہزار پاؤنڈ کے بم غزہ میں اسکولوں کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔