• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی اسلامی جہاد کی جانب سے اربیل یہود کو چند گھنٹوں یا کل پرسوں تک رہا کیا جا سکتا ہے

 
اربیل یہود : فوٹو اسرائیلی میڈیا
اربیل یہود : فوٹو اسرائیلی میڈیا

فلسطینی اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی خاتون اربیل یہود کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد کی جانب سے اربیل یہود کو چند گھنٹوں یا کل پرسوں تک رہا کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک ہزاروں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روکا ہوا تھا۔

فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ یرغمالی اربیل یہود کو اگلے ہفتے سے پہلے کسی وقت رہا کیا جائے گا، اربیل یہود کی رہائی 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں ہوگی، فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے کی عملی اجازت کی یقین دہانی کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تباہ حال علاقوں میں واپس لوٹنے والوں پر فائرنگ کرکے اسرائیل نے 2 فلسطینی شہید اور متعدد کو زخمی کردیا، ہزاروں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے چار اسرائیلی فوجی خواتین رہا کی تھیں، جن کے بدلے میں اسرائیل نے 200 فلسطینی رہا کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید