• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ آ گرا، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔

پولیس کے مطابق گھر پر گرنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آ کر گرا ہے۔

جنوبی وزیرستان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید