جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے واقعے کی جگہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑ گئے۔
کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کردی۔
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
امریکا میں تعینات سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ڈیانا میک کارتھر کی گراں خدمات کے اعتراف امریکا میں تقریب منعقد کی گئی۔
کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مودی سرکار کی جانب سے جھوٹا فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاکر اپنے عوام سے حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔