پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار پاکستانیوں کے ویزا معاملے پر مذہبی تفریق پر اُتر آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے طویل المدتی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانی ہندوؤں کو رعایت دے دی۔
بھارت نے طویل المدتی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانی ہندوؤں کو 29 اپریل کی مہلت سے استثنیٰ دے دیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہا ہے کہ بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اہم اجلاس آج صبح ہوگا۔
بھارتی وزیرِ اعظم کی قیادت میں اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور خزانہ کے وزراء شریک ہوں گے۔