بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں، آگ گزشتہ روز لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ جاننے کےلیے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر شک ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کےلیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔