• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمر ایوب تو بانی پی ٹی آئی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب تو بانی پی ٹی آئی سے ہی مخلص نہیں، سندھ تو دور کی بات ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ مختلف اوقات پرعمر ایوب پارٹی اور وفاداریاں بدلتے رہے ہیں، وہ تو پی ٹی آئی میں اپنا بنانے کےلیے بھی سرگرم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب جیسے پی ٹی آئی کے کچھ رہنما مسلسل دعاگو ہیں کہ ان کی پارٹی کے بانی ہمیشہ جیل میں رہیں اور وہ اپنی دکان چمکاتے رہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور دنیا میں شناخت پیپلز پارٹی نے دی۔

قومی خبریں سے مزید