امریکا کے شہر نیو یارک کے ہارلیم سب وے اسٹیشن سے 60 سالہ سیاہ فام خاتون پر تشدد کی ایک پریشان کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں ایک سفید فام آدمی کو انتہائی بے دردی سے چھڑی کے ساتھ ایک 60 سالہ سیاہ فام بزرگ خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہاں تک کہ بزرگ خاتون بے ہوش ہو کر زمین پر گر جاتی ہیں تو بھی آدمی اُنہیں کئی بار لاتیں مارتا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب یہ سیاہ فام خاتون ویسٹ 116 اسٹریٹ اور لینوکس ایونیو ہارلیم سے گزر رہی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ان کے جسم پر متعدد زخم آئے ہیں لیکن کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والا مرد موقع سے فرار ہوگیا تھا اور پولیس ابھی تک اسے تلاش کر رہی ہے۔