• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست آسان کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست آسان کر دی، شہری اب برطانیہ کے سفر کیلئے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن جین میریٹ کا کہنا ہے کہ سیاحت، کاروبار، فیملی وزٹ کیلئے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم کردی گئی، ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہوگی، بائیومیٹرکس کیلئے ویزا سینٹر جانا ہوگا۔

کامیاب درخواست گزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل سے ملے گی، بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ لینے کیلئے ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ای ویزا نظام سے دستاویزات کے ضائع یا خراب ہونے کے خدشات کم ہوں گے، درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کر سکیں گے، ویزا پراسیسنگ وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جین میریٹ کا کہنا ہے کہ نیا نظام پاکستانیوں کیلئے ویزا عمل کو آسان بنائے گا، درخواست گزار ایجنٹس کے بجائے براہ راست درخواست دیں، ای ویزا پہلے طلبہ اور ورک ویزا کیلئے متعارف کروایا جا چکا ہے، موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید