• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹوگرافر کیساتھ میرے تلخ رویے سے نواسے کے کیریئر پر اثر نہیں پڑے گا، جیا بچن

امیتابھ بچن اور جیا بچن (دائیں)، اگستیا نندا (بائیں) - کولاج فوٹو فائل
امیتابھ بچن اور جیا بچن (دائیں)، اگستیا نندا (بائیں) - کولاج فوٹو فائل

سینئر اداکارہ جیا بچن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ ان کے پاپارازیز کے ساتھ کبھی کبھار تلخ رویے سے ان کے نواسے اگستیا نندا کے فلمی کیریئر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگستیا اپنی قسمت خود طے کرے گا اور اس کا میڈیا سے تعلق اس کی شخصیت سے الگ ہوگا۔

جیا بچن نے ایک انٹرویو میں کہا، ’زمین پر کوئی طاقت میرے نواسے کی قسمت نہیں بدل سکتی۔ اگر اگستیا کا اسٹار بننا اس کی تقدیر میں ہے تو کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ اس کا میڈیا کے ساتھ اپنا تعلق ہوگا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔‘

انہوں نے باور کروایا کہ شوہر امیتابھ بچن کے عروج کے دور میں ان کا 15 برس تک میڈیا بائیکاٹ رہا، لیکن اس کے باوجود امیتابھ کے کیریئر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

شویتا بچن اور نکھل نندا کے بیٹے اگستیا نے 2023 میں نیٹ فلکس کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 

بعدازاں وہ سری رام راگھون کی جنگی فلم ’اکیس‘ میں نظر آئے، جو اداکار دھرمیندر کی آخری فلم بھی تھی۔ تاہم فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی اور تقریباً 33 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

جیا بچن نے اگستیا کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے سیکھ رہا ہے اور اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ اس کے والدین اداکار نہیں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید