بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے دیوانے مداحوں کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کے مداحوں کو ایک جیسی سیاہ رنگ کی ٹی شرٹس اور پینٹس پہنے ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر فلم’جوان‘ کے گانے’ناٹ رامیا واستویاں‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کے گھر کے باہر یوں زبردست ڈانس کرتے مداحوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز پر کتنےپُرجوش اور خوش ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کے مداحوں کی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی شاندار ڈانس پرفارمنس کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
گوری خان اور گورو ورما اس فلم کے مشترکہ پروڈیوسرز ہیں۔