مراکش میں گزشتہ روز، جمعہ کی شام 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اموات کے بڑھنے اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
خوفناک زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں گر گئی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر مراکش زلزلے کے متعدد خوفناک مناظر وائرل ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جن میں سے ایک وائرل ویڈیو صارفین کے دل دہلا اور زلزلے کی شدت کا خوفناک منظر پیش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے سبب جھولتی عمارت سیکنڈز میں زمین بوس ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں آنے والا یہ زلزلہ 123 برسوں کے دوران آنے والے دیگر زلزلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خوفناک تھا۔
مراکش کی وزارتِ داخلہ نے 296 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔