• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل لاسکتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کردیا جائے گا؟

میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے تو انہیں وہاں لے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں، 2 ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی۔

محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور بیرکوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‎اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر ‎وزیر داخلہ کی منصوبہ جلد مکمل کرنے کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ 4 ماہ غفلت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید