شکر گڑھ میں بارشوں کے باعث نالہ بئیں کا سکمال کاز وے زیرِ آب آ گیا، تیز بہاؤ کے باعث شہری موٹر سائیکل سمیت سیلابی پانی میں بہہ گیا تاہم مقامی دیہاتیوں نے اپنی مد آپ کے تحت شہری اور موٹر سائیکل کو بچا لیا۔
نالہ بئیں کے بہاؤ میں 2 دن کے دوران وقفے سے وقفے سے ہونے والی بارش سے اضافہ ہوا ہے۔
سکمال کاز وے پار کرتے ہوئے تیز لہروں کے باعث موٹر سائیکل بہہ گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار جدوجہد کے بعد جان بچانے میں کامیاب رہا۔
مقامی تیراک نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل نکال لی۔
2 سال قبل اسی سکمال کاز وے پر سے گزرتے ہوئے نویں کی طالبہ شانزہ تیز لہروں کی نذر ہوگئی تھی، تاہم وعدوں اور سروے کے باجود کوئی حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔
شہریوں نے کاز وے کے گرد جنگلہ لگانے اور پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔