• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو: 8 سوئیاں نگل جانے والے بچے کی کامیاب سرجری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پیرو میں  کھیل کے دوران غلطی سے 8 سوئیاں نگل جانے والے 2 سالہ بچے کو ہنگامی بنیاد پر آپریشن کرکے بچا لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر آفرین سالار نے انکشاف کیا ہےکہ بچے کے پیٹ کے اندر سوئیوں کی موجودگی کے بارے میں حقیقت آپریشن کے دوران سامنے آئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بچے کے پیٹ سے جو سوئیاں نکلی ہیں وہ فارم کے جانوروں کو ٹیکے لگانے کے لیے بنائی گئی تھیں جہاں اس چھوٹے بچے کی ماں نارلی اولورٹیگوئی پیسکو ملازمت کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 622 کلومیٹر یعنی 386 میل دور واقع ایک زرعی علاقے تارا ٹوپو میں پیش آیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے نے کھیت میں کھیلتے ہوئے سوئیاں نگلی ہیں لیکن خوش قسمتی سے فوری طبی امداد مل جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور اب سرجری کے بعد بچہ بالکل ٹھیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر نے بچے کو سرجری کے بعد اس کی آنتوں کی نزاکت کی وجہ سے ہلکی پھلکی خوراک دینے کی ہدایت دی ہے اور امید ہے کہ اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید