• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا بنگلادیش کیخلاف میچ میں مزاحیہ انداز، ویڈیو وائرل


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ایشیا کپ کے آخری سُپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلادیش کے خلاف نہ کھلائے جانے اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے آخری میچ میں گزشتہ روز بنگلادیش نے بھارت کو شکست دی تھی۔

اس میچ کے لیے ویرات کوہلی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم میچ نہ کھیلتے ہوئے بھی انہوں نے اپنے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

میچ کے دوران ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جب پانی دینے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں دوڑ لگائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر اور پسند کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023ء کے سُپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی۔