• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی معطلی آئندہ ہفتے ختم کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی معطلی آئندہ ہفتے ختم کیے جانے کا امکان ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیر کے روز سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرینگے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت عوامی اہمیت کے آئینی معاملات پر بینچوں کی تشکیل عدالت عظمیٰ کے تین سینئر ججوں کی کمیٹی کریگی۔سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کا نفاذ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو معطل کر دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید