پشاور(جنگ نیوز)ایبٹ آباد انتظامیہ کی پرائس کنٹرول اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیرخان خلیل نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ، موبائل لیب کے ذریعے دودھ اوردہی کی دکانوں سے سیمپل لے کر موقع پر تجزیہ کرایا۔ دودھ میں پانی کے ساتھ کیمیکلز کی ملاوٹ، صفائی کے فقدان اورغیر معیاری دودھ کی فروخت پر بڑی مقدار میں دودھ کو تلف کرکے متعلقہ افراد پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آٹا، چینی، روٹی اور دیگر اشیاء کے نرخ اور وزن چیک کیا اور دکانداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔