پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ٹیوب ویل آپریٹرز اور جنریٹر آپریٹرز کی اپگرڈیشن نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ، گزشتہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے محمد یوسف وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل اسد زیب ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں ٹیوب ویل اور جنریٹر آپریٹرز ہیں لیکن ابھی تک درخواست گزاروں کی اپگرڈیشن نہیں ہوئی وہ تین سکیل میں ملازمت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک درخواست گزاروں کی تین سکیل سے ترقی نہیں ہوئی فریقین نے ابھی جواب بھی جمع نہیں کیا ہے ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد محکمہ خزانہ ، سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ہیلتھ اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور متعلقہ فریقین سے 14 دن کے اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا