• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی نے ملین مارچ کو دفاعِ پاکستان اور شہدائے غزہ کا عنوان دیدیا

پشاور(این این آئی)جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ʼʼدفاع پاکستان اور شہدائے غزہʼʼ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگا۔