پشاور (سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام نے دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ ملین مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، صوبہ بھر سے جے یو آئی کے کارکن قافلوں کی صورت میں پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی قائدین اور علمائے کرام خطاب کریں گے ، جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے رنگ روڈ کبوتر چوک میں دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ جلسہ کیلئے سٹیج تیار کرلیا گیا ہے، جے یو آئی کے رضا کاروں نے جلسہ گاہ کی سکیورٹی سنھبال لی ہے، شہر بھر میں پارٹی جھنڈے اور قائدین کی تصاویر والے چئنرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ، جلسہ آج بروز اتوار بعد از دوپہر شروع ہوگا جس رات تک جاری رہیگا ۔