• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر کی تلخ ملاقات


بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کو نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے دفتر کی عمارت سے بہت ہی سنجیدہ موڈ میں باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور وہ سیدھا اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام اور ایک سینئر بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد بھارت نے آج جوابی اقدام میں ایک کینیڈین سفارت کار کو ملک بدر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین سفارت کار کو اگلے 5 دن میں بھارت سے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید