برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے جسم پر ایک ہی نام کا بڑے پیمانے پر ٹیٹو بنواکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے جسم پر 667 بار اپنی بیٹی کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔
مارک اوون ایوانز نے پہلی بار اس حوالے سے اپنا نام 2017 میں گنیز بک آف ریکارڈ میں اس وقت درج کروایا جب اس نے 267 بار اپنی بیٹی کا نام اپنے جسم پر گدوایا تھا۔
تاہم 2020 میں ایک 27 سالہ خاتون ڈیڈرا ویجل نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس نے اپنا نام اپنے جسم پر تین سو بار گدوایا۔
ایوانز کی جسم کے پشت پر اب زیادہ جگہ نہ بچی تھی کہ وہ اس ریکارڈ کو دوبارہ اپنے نام کرے، لہٰذا اس نے اپنی بیٹی لوسی کے نام کا ٹیٹو اپنی دونوں رانوں پر بنوایا۔
اس دوران ساڑھے پانچ گھنٹوں تک سوئیوں سے دو دو سو ٹیٹوز اس نے اپنی دونوں رانوں پر بنوا کر مجموعی طور 400 ناموں کا اضافہ کیا اور اس طرح اس نے ایک بار پھر گنیز ریکارڈ بک میں جسم پر ایک ہی نام پر مبنی سب سے زیادہ ٹیٹوز (667) بنوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔