پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی پیا دیس سدھار گئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انشا آفریدی نے اپنی رخصتی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہنا۔
انہوں نے اپنی بہن اقصیٰ آفریدی کی طرح اس خاص و یاد گار تقریب میں ’ریپبلک ویمنز ویئر‘ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔
بارات کے لئے اس خوبصورت لال لہنگے پر سنہرے رنگ کے امتزاج کا کام کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
ڈیزائنر سے نمائندہ جنگ کے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ انشا آفریدی کی جانب سے رخصتی کے یاد گار موقع پر زیب تن کئے گئے لال روایتی جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔
یاد رہے کہ انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر بھی اسی برانڈ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔