• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کے سبب شادی منسوخ کرنی پڑی، تنوشری دتہ کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں مگر اُنہیں راکھی ساونت کے سبب اپنی شادی منسوخ کرنی پڑ گئی۔

 39سالہ تنوشری دتہ نے چونکا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر عادل خان درانی پر متعدد الزامات لگانے کے سبب خبروں میں ہیں۔

اب تنوشری دتہ بھی راکھی کے خلاف اور عادل خان درانی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

تنوشری دتہ نے ماضی میں منسوخ ہو جانے والی اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں عادل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں تنوشری دتہ نے بھی شرکت کی، اس دوران تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی جانب سے اُن پر ماضی میں لگائے گئے الزامات اور اس پر ہونے والے اُن کے میڈیا ٹرائل کے سبب اُن کی شادی منسوخ ہو گئی تھی۔

تنوشری دتہ کا پریس کانفرنس کے دوران بتانا تھا کہ 2018ء میں وہ شادی کرنے والی تھیں کہ راکھی کی جانب سے اُن کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے اُن کی شادی منسوخ کر دی گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقع کے بعد میرے والدین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

جب گوہر خان نے راکھی ساونت کو پبلسٹی کے لیے عمرہ کرنے پر برا بھلا کہا؛

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

راکھی ساونت عمرہ کے دوران بھی سابق شوہر پر الزامات لگاتی رہیں اور مقدس مقامات پر عبادت کے بجائے اپنی ویڈیوز بنا بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی رہیں جس پر بھارتی اداکارہ گوہر خان نے راکھی ساونت کو برا بھلا کہا تھا۔

اداکارہ گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معلومات شیئر کی تھیں جس کے مطابق ایک قطر کے خیراتی ادارے نے 20 یتیموں کو عمرے پر بھیجا تھا۔ 

گوہر خان نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے راکھی ساونت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ اسلام کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں۔

گوہر خان کا راکھی ساونت کی جانب سے پہنے گئے عبائے پر مزید کہنا تھا کہ ’عبایا پہننے سے انسان مسلمان نہیں ہو جاتا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید