کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اور کیسکو اہلکاروں اور چوری میں مبینہ طور پر ملوث شخص کے درمیان ہاتھاپائی اور تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ بجلی چور کو زد و کوب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے مبینہ بجلی چور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اہلکاروں اور شہری کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
بجلی چوری کے الزام میں پولیس کی جانب سے شہری کو زبردستی تھانے لے جانے کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر پولیس نے ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے اسے گن کے بٹ بھی مارے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بجلی چور کو کار سرکار میں مداخلت اور بجلی چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس نے شہری پر تشدد میں ملوث دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ان کےخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔