• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت دو سال کی انعم اور باپ کی طاہر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کی جگہ سے 30 بور پستول کے 8 خول ملے ہیں، موقع سے موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی ہے یا کچھ اور تفتیش کی جا رہی ہے، فوری طور پر واقعے کی نوعیت پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل سندھ رفعت مختار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی سے تفصیلات طلب کر لیں۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)  کورنگی صنعتی ایریا انسپکٹر عبیداللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت شہری اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ مقتول کی اہلیہ سے بات نہیں ہو سکی، فائرنگ کی تحقیقات جاری ہے، واقعے میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹا محفوظ رہے۔

انسپکٹر عبیداللّٰہ نے کہا کہ کمپنی سیکیورٹی کے گارڈ کے مطابق جھگڑا ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ ہوئی۔

جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ ڈکیتی ہے یا دشمنی کا نتیجہ ہے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 

گورنر سندھ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید