• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز، پاکستانی والی بال ٹیم کی کامیابی پر کوچ آبدیدہ، ویڈیو وائرل

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

پاکستانی والی بال ٹیم کے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کو شکست دینے پر  قومی ٹیم کے کوچ خوشی کے باعث آبدیدہ ہو گئے، ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پاکستانی والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تو قومی ٹیم کے برازیلین کوچ Issanaye Ferraz جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیمز کسی بھی میدان میں کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کر سکی تاہم جمعے کو ہونے والے والی بال مقابلوں میں 3 بار چیمپین رہنے والی جنوبی کوریا کی ٹیم کو 3 – 0 سے شکست دے دی۔

جنوبی کوریا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم 51 ویں پوزیشن سے 17 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

قومی والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم کے برازیلین کوچ مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو غیر متوقع شکست دینے کے بعد کوٹر فائنل کے لیے تو کوالیفائی کر لیا تاہم گزشتہ روز قطر سے ہونے والا کوارٹر فائنل میچ نہ جیت سکی اور مقابلوں سے باہر ہو گئی۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز میں والی بال ٹیموں کے درمیان پانچویں پوزیشن کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، جس کے لیے قومی ٹیم کل (منگل کو) بھارت کے مدِ مقابل ہو گی۔