• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خزاں، راجستھان کی گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں شمال مشرق اور شمال مغرب سے راجستھان کی گرد آلود خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کی تبدیلی موسم کی تبدیلی کا باعث بنتی ہے اور ہم خزاں کے موسم میں داخل ہو رہے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہتا ہے جبکہ شام کو سمندری ہوائیں بحال ہو جاتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات نے آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 2 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

 محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید