• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو معیشت اور دہشت گردی کا سامنا ہے، جنرل (ر) عبدالقیوم

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنا ہے، پاکستان کو معیشت اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔

لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پارٹی قائد 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی سربراہ ہیں ضروری سمجھا کہ ان کے ساتھ ملاقات ہو، ن لیگی قائد نے کہا کہ پہلے ملک کو توانائی کے درپیش مسائل اور دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔

جنرل (ر) عبدالرحیم نے مزید کہا کہ نواز شریف وزیراعظم تھے تو ہم نے گورنر کو تبدیل نہیں کیا کیونکہ ن لیگی قائد نے کہا ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے متعلق سیاسی رہنماؤں نے کہا تحریک عدم اعتماد لائی جائے لیکن نواز شریف نے انکار کردیا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے کہا پہلے ملک کو توانائی کے درپیش مسائل اور دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید