• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار احتساب عدالت میں 10؍ اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت طلب کر لیا۔ منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نیب ترمیم کے بعد مذکورہ ریفرنس کو عدالت نے بند کر دیا تھا اور اس کا ریکارڈ پہلے سے ہی عدالت میں موجود تھا۔

اہم خبریں سے مزید