• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سالہ بچی کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر شطرنج کی بساط ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نو عمر لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر شطرنج کی بساط کو تیزی سے ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی10 سالہ پنیتمالار راجہ شیکر نے آنکھوں نے پر پٹی باندھ پر شطرنج کی بساط کو ترتیب دے کر سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے والی پنیتمالار راجہ شیکر نے یہ ریکارڈ 45.72 سیکنڈز میں قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے 10 سالہ شطرنج کی کھلاڑی نے بتایا کہ اس کے والد اس کے کوچ ہیں اور وہ دونوں روزانہ سخت محنت کرتے اور اس کھیل کی پریکٹس کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیتمالار راجہ شیکر ملک گیر ہونے والے مختلف ٹورنامنٹس میں بھی باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے اور FIDE (انٹرنیشنل چیس فیڈریشن) کی رجسٹرڈ ممبر بھی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جاری بیان کے مطابق اس نے کئی ایوارڈز حاصل کیے، جن میں 23-2022ء کا ایشیاء کا بہترین بچے کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

پنیتمالار راجہ شیکر ملائیشیا کے کڈز گوٹ ٹیلنٹ جیسے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کر چکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید