• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر----فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر----فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سندھ بار کونسل نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نگراں وزیر قانون عمر سومرو کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں،  وکلاء کے لیے 200 بیڈ کے اسپتال کی ضرورت ہے، رواں سال 1700 نئے وکیل بنے ہیں۔

نگراں وزیرٍ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مطالبات کا وزیرِ قانون نے بتایا ہے، خصوصی فنڈز جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی اجازت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے اپنی وکالت کا آغاز کیا، ہمیں اپنا انداز پروفیشنل رکھنا چاہیے، اگر آپ صحیح راستے پر ہوں گے تو عاجز رہیں گے اور اللّٰہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا، اللّٰہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔

سندھ بار کونسل نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

نگراں وزیرِ قانون سندھ عمر سومرو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ڈسٹرکٹ بارز کو ملنے والی گرانٹ بڑھائی جائے گی، بار ایسوسی ایشنز کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ زیرِ بحث لایا گیا۔

عمر سومرو کا کہنا ہے کہ کراچی بار ایسوسی نے 500 ایکڑ کی زمین کا مطالبہ کیا تھا اس پر غور کیا جا رہا ہے، میں اس بار کا حصہ ہوں جو ہو سکا کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید